کراچی کے مختلف علاقوں میں یکم جون سے ابتک 57 معمولی شدت کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں زلزلے کی شدت ایک عشاریہ 5 سے تین عشاریہ 8 کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئیں حالیہ رپورٹس کے مطابق لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے سے زلزلے محسوس کیے گئے ہیں، جھٹکوں کی وجہ قدرتی ٹیکٹونک دباؤ کا اخراج ہے۔
کراچی میں زیادہ تر زلزلے 70 کلومیٹر کی گہرائی تک ریکارڈ ہونے کی وجہ سے سطح پر ہلکے محسوس کیے گئے، تاہم بڑے زلزلے کا کوئی فوری خطرہ نہیں ہے ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
محکمہ موسمیات کی حالیہ رپورٹ کےمطابق کراچی فعال فالٹ لائنز کے قریب واقع ہے، معمولی جھٹکے عام بات ہیں، پی ایم ڈی کی جانب سے مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے ہر سرگرمی کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
زمین کی ساخت اور نرمی بھی زلزلوں کے جھٹکوں پر اثرانداز ہوتی ہے، شہری غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں، صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔