ہانیہ کے ساتھ کام کر کے کیسا لگا؟ بھارت کی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے سچ بول دیا

image

"میں نے 'سردار جی 3' پر فروری میں کام کیا تھا۔ اُس وقت سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ کوئی نہیں جانتا کہ سیاست کس سمت چلی جائے۔ پروڈیوسرز نے فلم پر پیسہ لگایا ہے، اس لیے انہوں نے اسے اوورسیز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ ظاہر ہے کہ نقصان ہوگا کیونکہ بھارت جیسا بڑا مارکیٹ کٹ گیا ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم از کم بجٹ کا کچھ حصہ واپس آجائے۔"

"ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ وہ نہایت پیشہ ور اداکارہ ہیں۔ میں ہمیشہ اپنی تمام ساتھی اداکاراؤں کو سیٹ پر پوری آزادی دیتا ہوں۔ ہانیہ کے ساتھ کام ویسا ہی خوشگوار رہا جیسا نیرو باجوا کے ساتھ ہوتا ہے۔"

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار دلیجت دوسانجھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اس بار وجہ ان کی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت ہے، جس پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد بھارتی فلمی اداروں نے نہ صرف پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کر دی، بلکہ دلیجت کو بھی ہانیہ عامر کو فلم میں کاسٹ کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد دلیجت دوسانجھ پر دباؤ بڑھ گیا۔ انہیں خبردار کیا گیا کہ اگر وہ پاکستانی اداکارہ کو فلم میں رکھیں گے تو انہیں مستقبل میں بھارت میں کسی بھی فلمی منصوبے میں جگہ نہیں ملے گی۔ اس تنقید کے باوجود دلیجت اور ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ فلم کو بھارت کے بجائے صرف بیرون ملک ریلیز کیا جائے تاکہ پروڈکشن پر آنے والے اخراجات کا کچھ حصہ واپس حاصل کیا جا سکے۔

دلیجت دوسانجھ کی بی بی سی ایشیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو نے پوری صورتحال کو مزید واضح کر دیا۔ انہوں نے نہ صرف موجودہ سیاسی ماحول پر روشنی ڈالی بلکہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھی خوشگوار قرار دیا۔

جہاں سوشل میڈیا پر ایک طبقہ فلم کے بائیکاٹ کی بات کر رہا ہے، وہیں بیرون ملک موجود پنجابی کمیونٹی اس فیصلے کو سراہ رہی ہے۔ فلمی مبصرین کا ماننا ہے کہ سردار جی 3 کی اوورسیز ریلیز نئی راہیں کھول سکتی ہے جہاں فن اور سیاست کو الگ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دلیجت دوسانجھ کا بیان نہ صرف فنکاروں کے لئے حوصلہ افزا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ وقتی سیاست کے باوجود، فن سرحدوں سے بالاتر رہتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.