شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مشترکہ اعلامیہ پر دستخط سے بھارت کا انکار

image

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بیجنگ میں ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

چینی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تلملا گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعےکا ذکر نہیں تھا جبکہ بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانےکا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا۔

یاد رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.