امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا، لیکن ہم اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں: ایران

ایران کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’ہم مذاکرات کا فیصلہ ملکی مفادات کی بنیاد پر کریں گے، خالص جذبات کی بنیاد پر نہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی قانون کی رو سے جوہری تنصیبات پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔‘ عباس عراقچی کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ کو ذاتی طور پر اس کی مذمت کرنی چاہیے، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔‘
  • ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 'امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے کوئی اہم مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔'
  • سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو 'شدید نقصان پہنچا' ہے اور اسے کئی برس پیچھے دھکیل دیا گیا ہے تاہم انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا
  • حماس کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں
  • ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہرٹز اخبار کو بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے
  • ایرانی پارلیمنٹ نے اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منطوری دے دی ہے

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا، لیکن ہم اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں: ایران


News Source

مزید خبریں

BBC
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.