خود کسی کی موت پر کافی پی رہی ہو اور۔۔ حمیرا اصغر کی موت پر مدیحہ نقوی رو پڑیں ! لوگوں نے ڈرامہ کیوں قرار دیا؟

image

"تم خود کسی کی موت پر کافی پیتے ہوئے بات کر رہی ہو، یہ کیا عزت ہے؟"

"آپ کسی کی نیت کیسے جان سکتی ہیں؟ سب پر ایک ہی طرح کی تہمت کیوں لگا رہی ہیں؟"

"جس عمل پر اعتراض کر رہی ہو، خود بھی تو وہی کر رہی ہو!"

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی المناک اور پر اسرار موت نے جہاں لوگوں کو دکھ اور صدمے میں مبتلا کیا، وہیں اب اس واقعے پر ہونے والے تبصروں نے شوبز انڈسٹری کی منافقت پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سماء ٹی وی کی معروف اینکر مدیحہ نقوی نے اپنے شو میں حمیرا کی موت پر گفتگو کی، جو کہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مدیحہ نقوی کا کہنا تھا کہ حمیرا کی موت ایک دردناک سانحہ ہے، مگر اس نے انڈسٹری کے کردار کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کے مطابق جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، کئی شوبز شخصیات نے اچانک دعویٰ کرنا شروع کر دیا کہ وہ حمیرا کی قریبی دوست تھیں، لیکن جب وہ کئی مہینے غائب رہیں تو کسی نے ان سے رابطہ کرنے کی زحمت تک نہ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی نام نہاد "دوستیاں" صرف تصاویر، پوسٹس اور شہرت کے لیے ہوتی ہیں، حقیقی تعلقات کا فقدان ہے۔

مدیحہ نے کہا کہ لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد کے ساتھی نہیں بننا چاہتے، بلکہ صرف دکھاوے کے طور پر ہمدردی جتاتے ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر انہیں داد ملے۔ ان کے بقول، انڈسٹری میں زیادہ تر تعلقات صرف لائم لائٹ میں آنے کے لیے ہوتے ہیں، نہ کہ خلوص یا محبت کی بنیاد پر۔

تاہم، مدیحہ نقوی کے اس بیان پر خود انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دوسروں پر منافقت کا الزام لگا رہی ہیں تو خود بھی تو ایک پوڈکاسٹ یا شو میں بیٹھ کر حمیرا کی موت کو ریٹنگز کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ کچھ نے کہا کہ کسی کی نیت کو جاننا صرف اللہ کا کام ہے، مدیحہ کو دوسروں کی نیت پر شک کرنے کا حق نہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts