اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس پھر 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس پر بحال

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد جمعہ کو ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

مارکیٹ میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کے دوران 1100 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی سیمنٹ، بینکنگ، تیل و گیس سمیت منافع بخش شعبوں میں نمایاں رہی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے پیر سے بدھ تک اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری رہا تھا تاہم جمعرات کو مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 1355 پوائنٹس گر گیا تھا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق معاشی اعشاریے مستحکم ہونے کے باعث سرمایہ کار دوبارہ حصص خریداری کی طرف مائل ہیں تاہم بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی سطح سرمایہ کاروں کے لیے نفسیاتی اہمیت رکھتی ہے جبکہ بدھ کو 1 لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے بعد مارکیٹ میں تذبذب کی کیفیت بھی پیدا ہوگئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US