اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیل، گیس، سیمنٹ اور بینکنگ سمیت مختلف منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کے باعث انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم ظاہر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اور گردشی قرضوں سے متعلق نئی پالیسی پر کام کیے جانے کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں نمایاں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US