پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہنڈریڈ انڈیکس 1704 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار ایک لاکھ 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس 148,196 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 1,109 پوائنٹس اضافے سے 146,492 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔