مکین اداس ! ویران بحریہ ٹاؤن کا مستقبل کیا ہوگا؟

image

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین کے خلاف عدالتی فیصلے آنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے بعد بحریہ ٹاؤن کے مکینوں میں شدید بے چینی سے دوچار ہیں، بحریہ ٹاؤن کے پراپرٹی کی خرید وفروخت کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئیں ہیں۔ بحریہ ٹاؤن میں اداسی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور مکین مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملک ریاض حسین کی پراپرٹی کی نیلامی کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور قومی احتساب بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک ریاض حسین کے خلاف قانونی کارروائیوں کا بحریہ ٹاؤن کے مکینوں سے کوئی تعلق نہیں، الاٹیز کے جملہ حقوق محفوظ ہیں لیکن جملہ حقوق سے کیا مراد ہے ؟ خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب الاٹیز کے پاس لیز بھی نہیں ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے مکین اس صورتحال کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اس کے لیے وڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US