چھوٹے کسانوں کے لیے قرض اسکیم متعارف، اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

image

حکومت نے کسانوں کے لیے قرض سہولت کی اسکیم متعارف کرادی ، اسکیم کے تحت کسان بینکوں سے آسانی سے قرض حاصل کرسکیں گے، اس سلسلے میں مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق کسان تمام فصلوں، لائیو اسٹاک اور فشریز کے لیے قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2028 تک ہوگا جس سے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں وکشمیر، گلگت کے کسان مستفید ہوسکتے ہیں۔

اسکیم کے تحت 30 لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جاسکتا ہے جس کا دورانیہ 12 ماہ ہوگا، سوائے گنے کی فصل کے جس کا دورانیہ 18 ماہ مقرر کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے سرکلر کے مطابق 12 ماہ اور 18 ماہ کے دورانیے کے دوران قرض کی واپسی نہ ہونے کی صورت میں نقصان تصور کیا جائے گا جس کی کوریج بینک کو حکومت کی جانب سے صرف اصل رقم کی صورت میں کی جائے گی۔

بینکوں کو قرض دینے کی جانب راغب کرنے کے لیے ہر قرض خواہ پر دس ہزار روپے دیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US