پی سی بی نے 20 اسکوررز کو کنٹریکٹ دے دیا، کس کس شہر کا اسکورر شامل؟

image

کرکٹ میں اسکوررز کو اس کھیل کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا ہے اور اتوار کو پاکستان میں 20 اسکوررز کو ایک بڑی خوشخبری ملی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان بھر سے 20 اسکوررز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق 20 اسکوررز کو 11 ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جس میں ان کو کھلاڑیوں کی طرح ہر مہینے تنخواہ دی جائے گی، اس کے علاوہ اسکالرز کو میچ فیس بھی جاری رہے گی۔

پاکستان میں کرکٹ اسکوررز کا ہمیشہ سے یہی مطالبہ رہا ہے کہ ان کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اسی طرح پیسے دے اور ان کی فلاح اور بہبود کا خیال رکھیں جیسے کہ وہ کھلاڑیوں کا اور ایمپائر کا خیال رکھتے ہیں اور پیسے دیتے ہیں۔

پاکستان بورڈ کی طرف پہلی دفعہ ایسا اقدام کیا گیا ہے، اس کورس کے لیے 20 اسکوررز کا تعلق مختلف شہروں سے ہے جس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی سرگودھا، فیصل آباد، کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی اور پشاور شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US