سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے حارث رؤف پر آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ''ایکس'' پر کی گئی پوسٹ میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بہادر انسان ہیں حارث پر جرمانہ اگر تین سو فیصد بھی ہو تو ہم اور پوری قوم اُس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔حارث روف کے جرمانے کی رقم میں اپنی جیب سے حارث کو دوں گا۔ جیو پاکستانیوں جیتو پاکستانیوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ حارث رؤف پر عائد جرمانے کی رقم وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔