آج تاریخی ٹاکرے میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

image

پاکستان ٹیم جو آج ایشیا کپ کے فائنل میں کھیلے گی اس کے سامنے ایک پہاڑ کھڑا ہے کیونکہ بھارت کی ٹیم 2022 کے بعد سے کسی بھی آئی سی سی یا ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ایونٹس میں میچ نہیں ہاری ہے۔

بھارت کو آخری دفعہ کسی بھی ملٹائی ٹیم ایونٹ میں نومبر 2022 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انگلینڈ نے ان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، انگلینڈ نے اسی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو بھی شکست دی تھی اور ٹائٹل جیت لیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مشکلات کا سامنا کررہی ہے دوسری جانب بھارت نے اپنے آخری 38 میچز میں سے صرف تین میچ ہارے ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے آخری 11 میچز میں سے 8 میچ جیتے ہیں. پاکستان نے آخری دفعہ 2022 کے ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ٹیم میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے لیکن بیٹنگ آرڈر میں پلیئرز کو اگے پیچھے کیا جائے گا اور صائم ایوب کو شاید نیچے کھلایا جائے اور محمد حارث کو پاور پلے کا فائدہ اٹھانے کے لیے اوپر بھیجا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US