فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب

image

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کا دورہ، آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کیا۔

جرگے میں امن و استحکام، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بات چیت آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز الیون کور میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کئی کوششیں کیں، افغان طالبان حکومت نے بھارتی حمایت یافتہ گروہوں کو سہولت دی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کیا جائے گا، قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کوئی پذیرائی نہیں، آرمی چیف نے قبائلی عوام کے عزم و قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر پشاور کور نے استقبال کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US