آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل سٹارک نے اپنے کیریئر کی بہترین بالنگ کرتے 7 وکٹیں لے کر انگلینڈ کی ٹیم کو 172 پر ایشس Ashes سیریز کے پہلے ہی دن تہلکہ مچا دیا۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ہی سٹارک نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا اور 58 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار بالنگ کے سامنے انگلینڈ کی طرف سے صرف ہیری بک 52 رنز کی اننگز کھیل پائے اور اولی پوپ نے 46 رنز کیے، انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے مستقل کپتان پیٹ کمنٹس اور تجربہ کار فاسٹ بالر جوش ہیزل وڈ دونوں اس ٹیسٹ کے لیے فٹنس کے مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔
انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین جو روٹ جنہوں نے آج تک آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ چینج نہیں بنائی ہے آج بھی صفر کے اسکور پہ سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ٹیسٹ کے پہلے دن ہی کھانے کے وقفے تک 50 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آچکے تھے۔ ایشس سیریز کی دنیائے کرکٹ میں بہت اہمیت ہے اور آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشس سیریز 1882 سے کھیلی جا رہی ہے۔