زمبابوے کی ٹیم نے آج تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کو 67 رنز سے ہرا دیا۔
زمبابوے کے ٹوٹل 162 کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کے عارضی کپتان داسون شناکا واحد بیٹسمین تھے جنہوں نے اچھی باری لی اور 34 رنز کیے جبکہ زمبابوے کی طرف سے بریڈ ایونس نے نو رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور نگار او نے 15 رنز دے کے دو وکٹیں حاصل کی۔
سری لنکا جن کے مستقل ٹی ٹونٹی کپتان چارتھ اسالنکا طبیعت ناسازی کی وجہ سے وطن واپس جا چکے ہیں، ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ ان کا غلط ثابت ہوا۔
زمبابوے کی ٹیم نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 162 کیے جس میں اوپنر برائن بینٹ 49 کی تیز اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکندر رضا نے چار نمبر پر آکر 32 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور ایک اچھے ٹوٹل کا ستون رکھا۔ رائن برل نے بھی 11 گیندیں کھیل کر 18 رنز کیے۔ لنکا کی طرف سے حسن رنگا نے تین وکٹیں اور ایشان ملنگا نے دو وکٹیں حاصل کی۔