سوات میں پولیس اور مظاہرین پر فائرنگ کے الزام میں 3 خواجہ سرا گرفتار

image

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے شاہدرہ وتکے میں خواجہ سراؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران تین خواجہ سراؤں کو پولیس اور مظاہرین پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علاقہ عمائدین کی نشاندہی پر شاہدرہ وتکے اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے خواجہ سراؤں کے اڈوں پر چھاپے مارے، اس دوران بڑی تعداد میں خواجہ سرا اپنے دیگر ساتھیوں سمیت روپوش ہوگئے۔

علاقہ عمائدین نے اس موقع پر خواجہ سراؤں کو کرائے پر عمارات دینے والے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کردیا، جبکہ سوات میں خواجہ سراؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے فائرنگ کے الزام میں گرفتار خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار خواجہ سراؤں میں آصف عرف بلبل، عمران عرف پائل اور خواجہ سرا آرمان شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US