پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولیاں کب لگیں گی؟ پی سی بی نے بتادیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے بولیاں اور نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔

پی سی بی نے جمعرات کو بتایا کہ 6 جنوری پی ایس ایل میں توسیع کا اہم دن ثابت ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق نیلامی میں صرف وہ پارٹیاں بولی لگائیں گی جن کو دسمبر کے مہینے میں ٹکنیٹلی کوالیفائیڈ قرار دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے تمام پارٹیز کو 15 دسمبر تک اپنی ٹیکنیکل کوالیفیکیشنز بڈز جمع کرانے کے لیے کہا گیا ہے، اسی دن یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ کون سی پارٹیاں نیلامی میں حصہ لے سکتی ہیں۔

پی سی بی نے فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شہروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور انہی شہروں کے ناموں پر بولی لگے گی۔

جنوری میں دو نئی ٹیموں کے آنے سے پی ایس ایل میں آٹھ ٹیموں کا مقابلہ ہوا کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US