کن چھوٹے ممالک نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرکے سب کو حیران کردیا

image

فیفا ورلڈ فٹبال کپ جو اولمپکس گیمز کے بعد کھیلوں میں سب سے بڑا میلا سجاتا ہے، اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونا ہے لیکن ابھی سے کچھ نا آشنا چھوٹے ملکوں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

ان میں سے ایک ملک Curacao کوراکاؤ ہے جس نے سب سے چھوٹے ملک کا کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔صرف 156,00 نفوس پر مشتمل آبادی کا جنوبی کیریبین جزیرہ ہے جس نے جمیکا کے خلاف زیرو زیرو ڈرا کھیل کر کوالیفائی کرلیا۔ کوریکاؤ جو ایک سابق ڈچ کالونی رہا ہے اب ان 48 ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جن کو اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز ہوگا۔

اس کے علاوہ بھی دو ملک ایسے ہیں جنہوں نے پہلی دفعہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ان میں ازبکستان اور cape verda کیپ وردا شامل ہے جبکہ 1974 کے بعد Haiti جو زلزلوں کے لیے زیادہ مشہور ہے ورلڈ کپ میں کھیلیں گے۔

Curacao کو فیفا میں صرف 2010 میں شامل کیا گیا تھا اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس سے بڑے ممالک جن کی آبادی کہیں زیادہ ہے اور دولت بھی، فیسلٹیز بھی وہ کوالیفائی نہیں کر پائے جن میں کئی نامور ملک شامل ہے جن میں چائنہ، بھارت، ہنگری، نائجیریا، یونان، کیمرون، سربیا، سویڈن، ریپبلک آف آئرلینڈ شامل ہیں۔

Curacao اس سے پہلے آئیسینڈ سب سے چھوٹا ملک تھا جس نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم اس کی آبادی تین لاکھ لوگوں پر مشتمل تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US