اظہر علی نے قومی سلیکٹر اور یوتھ ڈیولپمنٹ ہیڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

image

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے اپنے دونوں عہدوں قومی سلیکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ ہیڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے یہ فیصلہ اُس وقت کیا جب پی سی بی نے انہیں اعتماد میں لیے بغیر سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی شاہین اور انڈر-19 ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے کے علاوہ بھی اظہر اور بورڈ کے درمیان کچھ معاملات پر اختلافات موجود تھے جن کی وجہ سے انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی کا مؤقف تھا کہ چونکہ انہیں یوتھ ڈیولپمنٹ کا ہیڈ بنایا گیا ہے اس لیے قومی شاہین اسٹریم اور انڈر-19 ٹیمیں بھی ان کی نگرانی میں آنی چاہئیں تھیں۔

واضح رہے کہ اظہر علی کو گزشتہ سال 12 ماہ کے کنٹریکٹ پر پہلے قومی سلیکٹر تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US