بلوچستان: دہشت گردی کی کوشش ناکا، تھانے پر پھینکا گیا دستی بم نہ پھٹ سکا

image

بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ہوگئی، تھانے پر پھینکا گیا دستی بم خوش قسمتی کے باعث پھٹ نہ سکا۔

ضلع نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک صدر تھانہ کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو خوش قسمتی سے نہ پھٹ سکا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہوگئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے بم ناکارہ بنانے کی کارروائی شروع کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US