اسلام آباد کا پولیس افسر 50 لاکھ کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر برطرف

image

اسلام آباد پولیس کے گریڈ 18 کے افسر بلال قیوم کو 50 لاکھ روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد گریڈ 18 کے پولیس افسر بلال قیوم کو ڈسمس فرام سروس کردیا گیا۔ بلال قیوم ماضی میں اسپیشل برانچ، ٹیلی کمیونی کیشن اور دیگر اہم برانچز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

عامر نامی شخص نے بلال قیوم سے 50 لاکھ روپے کے عوض ایک گاڑی خریدی۔ عامر جب یہ رقم بینک میں جمع کروانے پہنچا تو مشکوک ٹرانزیکشن کی وجہ سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ بعدازاں ایف آئی اے نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ رقم دراصل پولیس افسر بلال قیوم کی جانب سے دی گئی تھی۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے بلال قیوم کو فوری طور پر سروس سے برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا۔ مزید کارروائی اور قانونی اقدامات پر غور جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US