پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع اطلاع پر گوادر کے علاقے پلیری میں کارروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1400 کلو گرام چرس، 105 کلو گرام متیھ آئس، 8 کلو گرام ہیروئن، اور 6.5 کلو گرام آفیون برآمد کرلی۔
ایک اور کارروائی میں پیشوگان کے ساحلی راستے پسوگیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 476 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔
شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 134.43 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر طرح کی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔