پی ایس ایل ٹیموں کے انعامات میں کتنا اضافہ؟ محسن نقوی نے بتادیا

image

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے آئندہ ہونے والے پاکستان سپر لیگ ٹیموں کے لیے انعامات میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اب پی ایس ایل کی جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ جو فرنچائز کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرے گی اس کو دو لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کرکٹ کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا ہے اور پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کا ایک بہت بڑا برانڈ ہے جس کے ذریعے کرکٹ میں بہتری آسکتی ہے۔

محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ انعامی رقم بڑھنے سے فرنچائزز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز بھی ترقی کرے اور اس کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال ہونے والی پی ایس ایل میں چیمپین ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دو لاکھ ڈالر دیے گئے تھے اور اس سے پہلے فرنچائز کے لیے کوئی انعامی رقم نہیں رکھی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US