چکن تکہ کے پیس پر گہرا کٹ لگائیں-
اب تمام اجزاﺀ کو مکس کر کے تکہ پیس کو میری نیٹ کر کے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں-
پہلے سے پری ہیٹڈ اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 سے 25 منٹ تک بیک کرلیں یا پین میں فرائی کریں -
آخر میں کوئلے دھواں لگائیں-
چکن تکہ تیار ہے-
کری بنانے کے لیے:
ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز کے ساتے کریں-
اب اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈالیں-
ساتھ میں ٹماٹو پیوری٬ نمک اور کالی مرچ شامل کر کے یہاں تک بھونیں کہ تیل الگ ہوجائے-
آخر میں تیار چکن تکہ ڈالیں اور آٹھ سے دس منٹ تک پکائیں-
اس کے ساتھ اچاری مصالحہ بھی شامل کرلیں-
ہری مرچ اور ہرا دھنیا سے گارنش کریں-
نان اور چپاتی کے ساتھ سرو کریں-