Charga Chicken Recipe in Urdu

Charga Chicken Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Charga Chicken Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Charga Chicken Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:45 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

3837

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Maira baig from
چرغہ مصالحہ چکن (INGREDIENTS)
  1. چکن بریسٹ۔۔۔ ایک کلو
  2. نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
  3. ادرک لہسن پسا ہوا ۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچ
  4. پسی ہوئی لال مرچ ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
  5. پسا ہوا دھنیا ۔۔۔ ایک چائےکا چمچ
  6. چاٹ مصالحہ ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
  7. پسا ہوا گرم مصالحہ ۔۔۔ ایک چائےکا چمچ
  8. بیسن ۔۔۔ ایک پیالی
  9. دہی ۔۔۔ ایک پیالی
  10. لیموں ۔۔۔ ایک عدد
  11. کوکنگ آئل ۔۔۔حسب ضرورت
METHOD
  • چکن بریست کو دھو کر بڑے ٹکڑے کاٹ لیں اور ان پر کٹ لگالیں۔ ان ٹکڑوں پر اچھی طرح ادرک لہسن ملا کر رکھیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ بیسن کو چھان کر بڑے پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک، لال مرچ، دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر ملائیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ چکن کے ٹکڑوں کو بیسن کے میکسچر میں لتھیڑ کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح اندر تک جذب ہو جائے۔ کڑاہی میں ڈیپ فرائی کے لئے کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں چکن ٹکڑوں کو ہلکا سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔ پھر ان کو پھیلا کر رکھ دیں تاکہ ٹھنڈے ہو جائیں۔ دہی مین چاٹ مصآلحہ ڈال کر ملائیں اور اسے پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھ دیں پھر لیموں کے دو ٹکڑے کر لیں۔ ایک لیموں کے ٹکڑے کی مدد سے دہی ملا ہوا مصالحہ اچھی طرح چکن پر لگائیں اور ان کو دوبارہ سے ڈیپ فرائی کر لیں۔ گرم گرم چرغہ چکن نان اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔
Reviews & Discussions