Chicken Lasagna Recipe in Urdu

Chicken Lasagna Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Chicken Lasagna Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Chicken Lasagna Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:45 - 0:10

comments Comments

1

reviews Views

15304

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

muneeba khalid from karachi
چکن لازانیہ (INGREDIENTS)
  1. چکن کا قیمہ آدھا کلو لزانیہ شیٹ ایک پیکٹ موزریلا چیز ایک پیکٹ (گاجر ایک عدد ﴿درمیانی (پیاز دو عدد ﴿چھوٹی شملہ مرچ دو عدد ٹماٹر تین عدد لہسن جوئے چھ عدد دودھ آدھا لیٹر پارسلے آدھا گٹھی ٹماٹو پیسٹ آدھی پیالی میدہ آدھی پیالی تیل ایک چوتھائی کپ اوریگانو ایک چائے کا چمچ تھائم ایک چائے کا چمچ روزمیری ایک چائے کا چمچ تیل تین کھانے کے چمچ کالی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ
METHOD
  • پہلے چھوٹی پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر، پارسلے اور گاجر کو باریک کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے باریک کٹے لہسن کو لال کریں اور اس میں چکن کا قیمہ شامل کردیں۔ جب قیمہ پک جائے تو اس میں کٹی ہوئی آدھی سبزیاں ڈالیں۔ ساتھ ہی آدھا چائے کا چمچ اوریگانو، آدھا چائے کا چمچ تھائم اور آدھا چائے کا چمچ روزمیری بھی شامل کریں۔ اب نمک، کالی مرچ اور پیالی ٹماٹو پیسٹ ڈال کراتنا پکائیں کہ سب چیزیں ایک جان ہوجائیں پھر اسے ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے بعد گرم پانی میں لزانیہ شیٹ اُبال کر ایک طرف رکھیں۔ پھر الگ پین میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کرکے میدے کو بھونیں اور الگ رکھ دیں۔ اب ایک پین دودھ کو اُبال کر بھنے ہوئے میدے سے اسے گاڑھا کرلیں۔ جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں باقی بچی سبزیاں، اوریگانو، روزمیری، تھائم، کالی مرچ اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ جب وائٹ سوس تیار ہوجائے تو کیک مولڈ میں اُبلی ہوئی لزانیہ شیٹ، تھوڑا سا وائٹ سوس اور اس کے اوپر قیمہ شامل کردیں۔ اب قیمے پر وائٹ سوس کی تہہ لگائیں۔ اس کے بعد قیمہ اور لزاینہ شیٹ ڈال کر پھیلادیں۔ آخر میں کدوکش کی ہوئی موزریلا چیز سے کوٹ کرکے اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر آٹھ سے دس منٹ تک بیک کریں اور سنہرا رنگ آنے پر نکال کر سرو کریں۔
Reviews & Discussions

Your recipes are great but plz tell me what mark should I put on if I have a gas mark oven and iy only go up to 9 (highest) Plz reply soon as possible thank you

  • Anum, Karachi
  • Tue 10 May, 2016