تیل گرم کر کے مرغ کا قیمہ ڈال دیں۔ ہری مرچ اور پیاز کاٹ کر ڈالیں۔ نمک، اجینو موٹو اور سرکہ بھی ملا دیں۔ پھر مٹر کے دانے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور بھون کر اتار لیں۔ ٹماٹروں کا ، تیز چھری سے اوپر کا حصہ کاٹیں اور احتیاط سے گودانکال کر قیمہ بھر دیں۔ ٹماٹر ڈش میں ڈال کر چاروں طرف سلاد کے پتے سجا دیں۔ ٹماٹر کا گودا بھی ارد گرد رکھ دیں۔