تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ اب ادرک لہسن کا پیسٹ، گرم مصالحہ، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں چکن وینگز شامل کر کے بھون لیں۔ ساتھ میں کلونجی، نمک، دہی اور ابلے میش کئے ہوئے ٹماٹر ڈالیں۔ آخر میں ابلے چھولے اور پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا سے سجا کر سرو کریں۔