Crispy Kofte Recipe in Urdu

Crispy Kofte Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Crispy Kofte Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Crispy Kofte Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:25 - 0:10

comments Comments

2

reviews Views

12230

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

~sani~ from karachi
کرسپی کوفتے (INGREDIENTS)
  1. قیمہ 750گرام
  2. کشمش ایک کھانے کا چمچہ
  3. پیاز (باریک چوپ کر لیں )تین عدد
  4. مارجرین ایک کھانے کا چمچہ
  5. دلیہ ایک کپ
  6. کارن فلیکس (کوٹ لیں) کپ
  7. انڈا ایک عدد
  8. اخروٹ (چوپ کر لیں ) کپ
  9. چلغوزے ایک کھانے کا چمچہ
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
  12. زیرہ ایک چائے کا چمچہ
  13. لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
  14. پارسلے ایک گٹھی
METHOD
  • سوس پین میں مارجرین گرم کر یں اس میں پیاز اور چلغوزے ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کر یں اب اس میں قیمے کی آدھی مقدار ڈال کر ساتے فرائی کر یں۔ پانی خشک ہونے پر اسے چولہے سے اتار کر اس میں کشمش ، اخروٹ، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر مکس کر یں۔ قیمے کے بقیہ حصے میں دلیہ، کارن فلیکس ، انڈا ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر یں اور نم ہاتھوں سے خوب اچھی طرح گوندھ کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب اس قیمے کے آمیزے سے مناسب سائز کے کوفتے بنائیں اور ہر کوفتے کے درمیان میں گڑھا سا کر کے اس میں فرائی کئے ہوئے قیمے کے آمیزے کو مناسب مقدار میں رکھ کر دوبارہ گول شیپ دے دیں۔ ایک سوس پین میں پانی میں نمک ڈال کر ابالیں۔ اسمیں کوفتے ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر پکائیں (پانی صرف اتنا ہی رکھیں کہ کوفتے اس میں پوری طرح ڈوب جائیں لیکن سطح پر تیریں نہیں )5منٹ کے بعد کوفتوں کو سوس پین سے نکالیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور کوفتوں کو اس میں ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کر یں مزیدار کرسپی کوفتے تیار ہیں سرو کر یں۔
Reviews & Discussions

How about a translation to English please

  • Barbara Marcano, Neustadt
  • Fri 24 Jan, 2020

I think corn flakes is such a great idea to make it good in the crispy taste and kish mish is also make a sweet taste which my all the children like.

  • sakeena, khi
  • Mon 15 Jun, 2015