Whether its Desi Karahi, Biryani, Zinger Burger, Halwa or Ice Cream get all sort of recipes on one platform online. You can find some mouthwatering recipes that suits you Read More
Whether its Desi Karahi, Biryani, Zinger Burger, Halwa or Ice Cream get all sort of recipes on one platform online. You can find some mouthwatering recipes that suits your taste buds. Serve it to your family and friends. Hide
قیمہ 750گرام
کشمش ایک کھانے کا چمچہ
پیاز (باریک چوپ کر لیں )تین عدد
مارجرین ایک کھانے کا چمچہ
دلیہ ایک کپ
کارن فلیکس (کوٹ لیں) کپ
انڈا ایک عدد
اخروٹ (چوپ کر لیں ) کپ
چلغوزے ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
پارسلے ایک گٹھی
سوس پین میں مارجرین گرم کر یں اس میں پیاز اور چلغوزے ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کر یں اب اس میں قیمے کی آدھی مقدار ڈال کر ساتے فرائی کر یں۔ پانی خشک ہونے پر اسے چولہے سے اتار کر اس میں کشمش ، اخروٹ، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر مکس کر یں۔ قیمے کے بقیہ حصے میں دلیہ، کارن فلیکس ، انڈا ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر یں اور نم ہاتھوں سے خوب اچھی طرح گوندھ کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب اس قیمے کے آمیزے سے مناسب سائز کے کوفتے بنائیں اور ہر کوفتے کے درمیان میں گڑھا سا کر کے اس میں فرائی کئے ہوئے قیمے کے آمیزے کو مناسب مقدار میں رکھ کر دوبارہ گول شیپ دے دیں۔ ایک سوس پین میں پانی میں نمک ڈال کر ابالیں۔ اسمیں کوفتے ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر پکائیں (پانی صرف اتنا ہی رکھیں کہ کوفتے اس میں پوری طرح ڈوب جائیں لیکن سطح پر تیریں نہیں )5منٹ کے بعد کوفتوں کو سوس پین سے نکالیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور کوفتوں کو اس میں ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کر یں مزیدار کرسپی کوفتے تیار ہیں سرو کر یں۔
Chef Zakir
Chef Gulzar
Zarnak Sidhwa
Chef Tahira Mateen