دہی میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچ،سفید زیرہ،جائفل،جوتری اور چھوٹٰی الائچی ڈال کر ملائیں۔
دہی ملے ہوئے مصالحے کو چکن کی دھلی ہوئی اور خشک کی ہوئی بوٹیوں پر لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ان بوٹیوں کو فریج سے نکال کر فرائینگ پپین میں پھلا کر رکھیں اور تیز آنچ پر بوٹیوں کا پانی خشک ہونے تک پکا لیں۔
چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور بو ٹیوں کو لکڑی کی سیخوں پر پرو لیں۔
ڈبل روٹی کے چورے کو نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں اور انڈؤں کو پھینٹ کو اس میں چٹکی بھر نمک ملالیں۔
کڑاہی میں آئل کو درمیانی آ نچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں،بوٹیوں کو سیخوں سمیت پہلے انڈے میں ڈبوئیں پھر ڈبل روٹٰ کے چورے میں لتھڑ کر سنہری فرائی کر لیں۔