چاول دھو کر ایک گھنٹہ بھگو ئیں۔ پھر ہاتھوں سے خوب مل کر رکھیں۔ گاجر یں پانی میں ادھ گلی کر لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو دودھ اور چاول ڈال دیں۔ لکڑی کے چمچ سے خوب گھوٹیں۔ چاول گل جائیں۔ تو چینی اور میوہ ڈال دیں۔ کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ گرم اور ٹھنڈا دونوں طرح کھا یا جاتا ہے۔