Jaleebia Recipe in Urdu

Jaleebia Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Jaleebia Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Jaleebia Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:45 - 0:35

comments Comments

2

reviews Views

10869

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

kiran from
جلیبیاں (INGREDIENTS)
  1. میدہ ---- دو پیالی
  2. بیسن ---- آدھی پیالی
  3. کھٹا دہی ------- ایک سے ڈیڑھ پیالی
  4. میٹھا سوڈا ----- آدھا چائے کا چمچ
  5. نیم گرم پانی ------ حسب ضرورت
  6. گھی ------ تلنے کے لیے
  7. شیرے کے لیے
  8. چینی ---- دو پیالی
  9. پانی ---- ایک پیالی
  10. زردے کا رنگ ------ چٹکی بھر
  11. کیوڑہ ایسنس ------ چند قطرے
METHOD
  • میدہ اور میسن کو ملا کر چھان لین٬ میٹھا سوڈا ملا کر رکھ دیں- دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر میدے میں ملاتے جائیں تاکہ اچھا گاڑھا سا پیسٹ بن جائے اور اس مکسچر کو ڈھک کر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لیے گرم جگہ پر رکھ دیں- موٹی سوتی کپڑے کے دو چوکور ٹکڑے لے کر اس کے درمیان میں اسی ناپ کا پلاسٹک کا ٹکڑا رکھ کر سلائی لگا دیں- اس کپڑے کے بالکل درمیان میں سلائی کر کے کاج بنا لیں- جلیبی کا مکسچر اس میں ڈال کر چاروں کونوں کو سمیٹ کر پوٹلی کی طرح پکڑ لیں (اور چاہیں تو اس عمل کے لیے پلاسٹک کی باریک نوزل والی بوتل بھی استعمال کی جاسکتی ہے)- پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک گرم کریں اور مکسچر والی پوٹلی کو مضبوطی سے ہاتھ میں پکڑ کر گول دائروں کی طرح ہاتھ کو گھماتے ہوئے فرائنگ پین میں جلیبیاں ڈالتے جائیں- ایک سے دو مرتبہ پلٹ کر سنہری تل کر نکال لیں- اسی دوران چینی اور پانی کو ملا کر شیرہ بننے کے لیے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چینی اچھی طرح حل ہوجائے- اتارتے ہوئے زردے کا رنگ اور کیوڑہ ڈال کر اتار لیں- جلیبیوں کو فرائنگ پین سے نکال کر اس شیرے میں ڈالتے جائیں-
Reviews & Discussions

I suck at cooking and there is when online recipes come for rescue. I have just selected Jaleebia recipe from this website. This step by step method is easy to follow.

  • Hamza, Lahore
  • Thu 02 Feb, 2017

This is delicious dish.I like it.

  • ali, lahore
  • Sat 03 Nov, 2012