Kabuli Chana Ki Biryani Recipe in Urdu

Kabuli Chana Ki Biryani Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Kabuli Chana Ki Biryani Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Kabuli Chana Ki Biryani Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:40 - 0:15

comments Comments

2

reviews Views

18526

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Sana from Karachi
کابلی چنوں کی بریانی (INGREDIENTS)
  1. کابلی چنے ڈیڑھ پاؤ
  2. چاول ایک کلو
  3. لہسن دس جوئے
  4. پیاز ایک پاؤ
  5. گوشت آدھا کلو
  6. کالا زیرہ دو ماشے
  7. کالی مرچ دو ماشے
  8. بڑی الائچی دو ماشے
  9. سوڈا ایک رتی
  10. دہی ایک پاؤ
  11. سبز مرچ دو عدد
  12. گھی تین چھٹانک
  13. لونگ دو ماشے
  14. سرخ سبز پیلا رنگ حسب پسند
  15. نمک حسب ذائقہ
METHOD
  • کابلی چنے ایک رات پہلے بھگو کر رکھ دیں۔ صبح ایک چٹکی سوڈا، ایک سیر پانی میں اور نمک ڈال کر پکنے کے لئے چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ چنے گل جائیں تو اتار لیں۔ نصف پیاز لچھے دار باریک کاٹ لیں اور نصف موٹے ٹکڑے اب چولہے پر دیگچی چڑھا کر اس میں آدھا گھی ڈال دیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز اس میں تل کر سنہری کر کے نکال لیں اور بقایا گھی بھی گوشت ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور نمک ڈال کر چار پیالی پانی ڈال دیں۔ کپڑے کا ایک ٹکڑا لے کر اس میں پیاز کے ٹکڑے لہسن ،نصف گرم مصالحہ، ثابت اور دو سبز مرچیں باندھ کر گوشت میں ڈال دیں۔ اب اس گوشت کو اس وقت تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب تک کہ یہ خوب گل نہ جائے۔ جب یخنی تیارہو جائے تو یخنی علیحدہ کر لیں گوشت علیحدہ رکھ لیں اور مصالحے کی پوٹلی پھینک دیں اب دوسری دیگچی لے کر اس میں باقی گھی ڈالیں۔ اس میں بنی ہوئی پیاز گوشت اور دہی دال دیں اور ان سب کو بھونیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں۔ اب چاول جو کم ازکم ایک گھنٹہ پہلے سے تیار شدہ ہیں، میں یخنی ڈال دیں جو کہ تین پیالی کے قریب ہو گی۔ جب چاول گھٹنے کے لائق ہو جائیں تو تین پیالیوں میں تین رنگ ملا کر چاول پر چمچ سے تین طرف سے تینوں رنگ چھڑک دیں۔ پانچ منٹ دم دیں اور اتار لیں بریانی تیار ہے۔
Reviews & Discussions

My family is a huge fan of desi food. I just checked out this Kabuli chana ki biryani recipe online while making the menu of upcoming dinner party and adding some new tasty dishes in it. I will make it for sure.

  • Abdullah, Lahore
  • Sat 28 Jan, 2017

nice recipe

  • ayesha balouch, hyderabad
  • Sun 04 Dec, 2011