Keema Bhare Aloo Recipe in Urdu

Keema Bhare Aloo Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Keema Bhare Aloo Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Keema Bhare Aloo Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:25 - 0:25

comments Comments

1

reviews Views

16483

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

~sani~ from karachi
قیمہ بھرے آلو (INGREDIENTS)
  1. قیمہ ایک کلو
  2. آلو ڈیڑھ کلو
  3. بیسن چھ ٹیبل اسپون
  4. نمک حسب پسند
  5. مرچ حسب پسند
  6. پیاز ایک عدد
  7. انار دانہ تھوڑا سا
  8. گھی ایک پاؤ
METHOD
  • آلو چھیل لیں۔ تیز چھری یا چاقو سے آلو کا اندرونی گودا نکال لیں یہ احتیاط رکھیں کہ آلو کے اطراف کا کنارا موٹا رہنا چاہیے۔ یعنی آپ اس کا گودا نکال کر اسے اندر سے کھوکھلا کر لیں۔ پیاز باریک کاٹ کر تھوڑے سے گھی میں بادامی کر لیں۔ اس پیاز میں قیمہ ڈال دیں۔ قیمے میں نمک، مرچ، انار دانہ، شامل کرکے خوب بھونیں۔ پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گھی چھوڑ دے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب کھوکھلے آلوؤں میں قیمے کا آمیزہ بھر یں۔ بیسن میں تھوڑا سا نمک و مرچ ملا کر گاڑھا گاڑھا گھول لیں۔ آلو میں قیمہ بھرنے کے بعد بیسن آلو کے منہ پر لگا دیں تاکہ قیمہ باہر نہ نکل سکے۔ کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور اس میں آلوؤں کو تل لیں۔ جب آلو سرخ ہو جائیں تو نکال لیں۔ ان قیمہ بھرے آلوؤں کو سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔ یہ لذت اور غذائیت سے بھر پور ثابت ہوں گے۔ان کی تیاری میں جو چند اہم باتیں ہیں وہ از بر کر یں۔ پہلی بات بیسن صرف آلو کے منہ پر لگانا چاہیے۔ پورا آلو بیسن میں نہ ڈبو یا جائے۔ دوسری بات آپ چاہیں تو قیمے میں ادرک اور لہسن حسب ذائقہ پیس کر ڈالیں۔ قیمے میں ٹماٹر، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کیا جا سکتا ہے۔ سلاد کے لئے پیاز، ٹماٹر، سلاد کے پتے اور کشمیری مرچیں استعمال کر یں۔ آلو بڑے بڑے لینے چاہیں۔
Reviews & Discussions

The title of this dish is wrong because it is the recipe of just keema aloo which is such a lovely dish and very common in the ramadan sahri time.

  • samra, khi
  • Mon 15 Jun, 2015