نہاری بنانے کا طریقہ
ایک دیگجی میں تیل گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر براؤن کرلیں پھر اس میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال دیں-
اچھی طرح بھوننے کے بعد تمام مصالحے شامل کر کے دوبارہ خوب بھونیں اور کافی پانی ڈال کر دیگچی کو اچھی طرح سے ڈھکنے سے بند کر کے کئی گھنٹے پکائیں-
کوفتے کی تیاری
جب تک نہاری تیار ہو کوفتے اس طرح بنائیں-
بیف قیمے میں تمام مصالحے کے اجزاﺀ شامل کر کے مکس کرلیں اور پھر گول گول کوفتے بنالیں- (ان کوفتوں کو ہلکا سا فرائی بھی کرسکتی ہیں)
اب نہاری دیگچی کا ڈھکن کھول کر اس میں تمام کوفتے آہستہ سے رکھتی جائیں- دیگچی کو دھیرے سے ہلائیں تاکہ تمام اجزاﺀ خوب مکس ہوجائیں- (کوفتے ڈالنے سے قبل آٹا خوب بھون کر ٹھنڈا کر کے پانی میں گھول کر نہاری میں شامل کردیں)-
دس پندرہ منٹ بعد اسی نہاری اور کوفتے والی دیگچی میں ابلے چنے ڈال کر دیگچی کو دم پر لگا دیں-
ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں ادرک براؤن کر کے اس کا تڑکہ نہاری میں لگائیں- اس نہاری کوفتہ چنا ڈش کو ادرک٬ لیمن٬ ہری مرچیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کر کے گرم گرم نان کے ساتھ نوش فرمائیں-