Mix Vegetable Biryani Recipe in Urdu

This is the easiest recipe of Mix Vegetable Biryani that is healthy and delicious meal. This dish is easy to cook and a perfect lunch recipe with mixed vegetables. Try this Mix Vegetable recipe in your homes and get the appreciation from your family and friends. This meal gives you enough nutrients that are essential for your health.

recipe

Person Person

4

time Time

0:35 - 0:15

comments Comments

1

reviews Views

19937

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Hina from
مکس ویجیٹیبل بریانی (INGREDIENTS)
  1. پیاز ----- ایک کپ
  2. تیل ----- ایک کپ
  3. گاجر ----- ایک کپ
  4. آلو ----- ایک کپ
  5. شملہ مرچ ----- ایک کپ
  6. فرنچ بینز ----- ایک کپ
  7. پھول گوبھی ---- ایک کپ
  8. مٹر ----- ایک کپ
  9. ٹماٹر ----- ایک کپ
  10. ہری پیاز ---- آدھا کپ
  11. ہرا دھنیا ----- آدھی گٹھی
  12. پودینہ ----- آدھی گٹھی
  13. ثابت ہری مرچیں ----- بارہ سے پندرہ عدد
  14. ادرک لہسن پیسٹ ---- ایک کھانے کا چمچ
  15. ابلے چاول ----- ایک کلو
  16. ثابت گرم مصالحہ ---- حسب ضرورت
  17. تیز پتہ ----- دو عدد
  18. چھوٹی الائچی ----- چھ عدد
  19. زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
  20. بادیان کا پھول ------ تین عدد
  21. پسی لال مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ
  22. پسی ہلدی ---- آدھا چائے کا چمچ
  23. نمک ----- حسب ذائقہ
  24. چکن کیوبز ----- دو عدد
  25. پسا گرم مصالحہ ------ ایک چائے کا چمچ
  26. بھنا کٹا زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
  27. جائفل جاوتری پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
  28. چھوٹی الائچی پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
  29. آلو بخارہ ---- آدھا کپ
  30. لیموں کا رس ----- ایک چوتھائی کپ
  31. فوڈ کلر (پیلا) ----- ایک چوتھائی کپ
  32. کیوڑہ واٹر ----- ایک کھانے کے چمچ
  33. دودھ ---- دو سے تین کھانے کے چمچ
  34. سلاد ----- سرونگ کے لیے
METHOD
  • ایک پین میں تین چوتھائی کپ تیل گرم کریں- پھر اس میں پیاز کو گولڈن براؤن کر کے آدھی پیاز نکال لیں- باقی پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں- ساتھ ہی پسی لال مرچ٬ پسا دھنیا٬ پسی ہلدی٬ چکن کیوبز٬ نمک اور کٹے ٹماٹر شامل کر کے ساتے کریں- اب تمام سبزیاں کیوبز میں کاٹیں اور بلانچ کر کے تیار گریوی میں ڈالیں- آخر میں پسا گرم مصالح٬ بھنا کٹا زیرہ٬ پسی الائچی٬ پسی جائفل جاوتری٬ آلو بخارہ٬ لیموں کا رس٬ ہرا کٹا دھنیا٬ ہرا کٹا پودینہ اور ہری مرچیں شامل کر کے 2 سے 3 منٹ تک بھونیں- چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ٬ زیرہ٬ بادیان کا پھول٬ تیز پتہ اور نمک کے ساتھ ابالیں اور ایک کنی چھوڑ دیں- ایک بڑے برتن میں سبزیوں کی گریوی کی تہہ لگائیں- اوپر سے چاولوں کی تہہ لگائیں- آخر میں کیوڑہ٬ دودھ٬ زردہ رنگ اور تلی ہوئی پیاز شامل کر کے ایک چوتھائی کپ تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ تک دم پر رکھیں- تیار ہونے پر رائتہ کے ساتھ سرو کریں-
Reviews & Discussions

Mix vegetable biryani is a good option to cook in time of urgency when you have to face guest in you home suddenly.

  • Shumila , Islamabad
  • Fri 29 May, 2015