Murgh Ki Biryani Recipe in Urdu

Murgh Ki Biryani Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Murgh Ki Biryani Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Murgh Ki Biryani Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:45 - 0:20

comments Comments

2

reviews Views

23088

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Nida from Karachi
مرغ کی بریانی (INGREDIENTS)
  1. مرغ ایک عدد(وزن تقریباً ڈیڑھ کلو)
  2. چاول ایک کلو
  3. جاوتری دو ٹکڑے
  4. گھی ڈیڑھ پاؤ
  5. سوکھا دھنیا ایک ٹی اسپون
  6. زیرہ ایک ٹی اسپون
  7. دہی ایک پاؤ
  8. خشخاش دو ٹی اسپون
  9. پیاز ایک پاؤ
  10. الائچی بڑی تین عدد
  11. لہسن دوبڑی پوتھی
  12. دار چینی ایک بڑا ٹکڑا
  13. لونگ چھ عدد
  14. نمک حسب پسند
  15. ادرک چوتھائی چھٹانک
METHOD
  • دو عدد پیاز، لہسن، ادرک، دار چینی، نمک ، لونگ، الائچی، جاوتری، اور خشخاش کو سل پر باریک پیس کر دہی میں ملا لیں۔ مرغ کی بوٹیاں بنا کر یہ سارا مصالحہ ان پر لگا کر اسے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ بوٹیاں چھوٹی ہونی چاہیں۔ ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں اور پیاز کے لچھے ڈال کر بادامی کر لیں۔ پیاز بادامی رنگت اختیار کر جائے تو مصالحہ لگا کر مرغ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر اس قدر پانی ڈالیں جس میں مرغ گل جائے اور تھوڑا سا مصالحے کا رس رہ جائے۔ دوسری دیگچی میں چاولوں میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اس قدر پکائیں کہ چاول آدھ کچے ہو جائیں تو اتار کر پانی نچوڑ کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ایک بڑی پتیلی میں آدھا مرغ اورمصالحہ ڈال کر آدھ کچے چاول آدھ تہہ کی طرح بچھا دیں پھر بچا ہوا سارا مرغ مصالحہ ڈال کر اوپر باقی چاولوں کی تہہ لگا دی جائے۔ دیگچی کا ڈھکن بند کر کے کناروں کو آٹے سے بند کر دیا جائے۔ آنچ بہت دھیمی ہونی چاہئے۔ آدھا گھنٹہ دم پر رکھیں۔ مرغ کی لذیذ بریانی تیار ہے۔
Reviews & Discussions

My husband and I are big-time rice eaters. So, Pulao is a favourite in my home. this is usually paired with a simple ingridients.

  • madiha, istanbul
  • Wed 28 Dec, 2016

that is too good i like the berani

  • Moneam ahmad zi, Afghanistan
  • Sat 30 Apr, 2011