چکن کی بڑی بوٹی بنوالیں اور ہڈیوں میں چار گلاس پانی اور پیاز، کالی مرچ، سونٹھ، لیموں، آٹا ڈال کر اتنا پکائیں کہ تین گلاس رہ جائے۔ ایک دیگچی میں آدھا تیل ڈال کر پیاز گولڈن کر لیں۔ اسی تیل میں مرغی اورمصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور پھر یخنی ڈال دیں۔ جب جوش آجائے تو آدھی ہری مرچ اور آدھی ادرک ڈال دیں۔ باقی بچا ہوا تیل براؤن پیاز اور ڈیڑھ لیموں کا رس ڈال دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں۔ جب پیش کرنا ہوتو آٹے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ملا دیں اور اس کونہاری میں ڈال دیں اور لکڑی کے چمچے کے ساتھ ہلاتے جائیں۔ نہاری گاڑھی ہوجائے تو بقایا ہری مرچ، لیموں، کارس اور ادرک ڈال کر گرم گرم نان کے ساتھ پیش کر یں۔