پہلے میدہ ، بیکنگ پاو¿ڈر ، نمک ، پسی چینی ، گھی اور باری پسی الائچی کو ملا کر گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ایک طرف رکھ دیں ۔اب اس کے گول گول پیڑے بنائیں اور ہاتھ کی مدد سے تھوڑا چپٹا کرلیں ۔پھر ہر پیڑے میں بادام اور پستے شامل کریں۔اس کے بعد برش سے پھینٹا ہوا انڈا لگائیں ۔آخر میں ان پیڑوں کو بیکنگ ٹرے میں رکھ کر 180cپر 15سے 20منٹ تک بیک کریں ۔ مزیدار نان خطائی تےار ہے۔