میدہ میں خمیر،تیل،نمک،سوڈآ،دودھ،انڈہ اور نیم گرم پانی شامل کر کے آٹا گوند لیں۔
آٹا گوندھنے کے بعد بھولنے کے لئے رکھیں۔
جب آٹا پھول جائے تو اس کے پیڑہ بنا لیں۔
فلنگ کے لئے
قیمے میں پیاز،ادرک،لہسن،نمک،لال مرچ،گرم مصالحہ ڈال کر پکنے کے لئے رکھیں۔
جب قیمہ گل جائے تو بھون لیں۔
اب اس میں انار دانہ،گرم مصالحہ،ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے مصالحہ بھونیں۔
قیمہ اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
ا کے بعد پیڑے کو بیل لیں۔
اوپر بھنا کٹا ہوا قیمہ ڈال کر دوسری بیلی روٹی رکھیں اور انڈے سے برش کر کے تل چھڑک دیں۔
دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ تک بیک کرلیں۔
نکالنے کے بعد پانی کا سپرے کریں اور سرو کریں۔