مرغ پانی میں 25منٹ ابا لیں۔ پھر نکال کر ٹھنڈا کر یں اور لمبائی کے رخ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ سوس کی تمام چیزیں ملا لیں۔ اب نوڈلز ابا لیں۔ ابلنے لگیں تو ایک پیالی ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ دو بارہ جوش آے تو نوڈلز نکال کر چھان لیں۔ اب انہیں ایک بڑی ڈش میں پھیلا دیں اور تلوں کا تیل ملا دیں۔ ڈش اس طرح سجائیں کہ ایک طرف نوڈلز ہوں، بیچ میں کھیرا ہو اور پھر چکن کے ٹکڑے ہوں۔ سپائسی سوس کے ساتھ پیش کر یں۔