Nodles With Chicken Karahi Recipe in Urdu

Nodles With Chicken Karahi Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Nodles With Chicken Karahi Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Nodles With Chicken Karahi Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:25 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

9165

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Nargis from Lahore
نوڈلزودھ چکن کڑاہی (INGREDIENTS)
  1. بیک پارلر رئیل ایگ نوڈلز پیکٹ
  2. مرغی کا گوشت کلو
  3. چکن کڑاہی مصالحہ ایک پیکٹ
  4. ٹماٹر (کاٹ لیں) دو عدد
  5. ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
  6. بیک پارلر ٹماٹو کیچپ ایک کپ
  7. بیک پارلر چلی سوس ایک کپ
  8. تیل حسب ضرورت
  9. پیاز(سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
  10. ہری مرچ(ثابت رہنے دیں) 8عدد
  11. نمک حسب ذائقہ
  12. دہی کپ
METHOD
  • بیک پارلر رئیل ایگ نوڈلز کو ابلتے میں 5-7منٹ کے لئے ابال لیں۔ یہاں تک کہ ایک کنی رہ جائے اس کے بعد چھلنی میں ڈال کر گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزار دیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر بیک پارلر رئیل ایگ نوڈلز کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ اس میں لہسن، ادرک پیسٹ اور گوشت ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔ دہی میں چکن کڑاہی مصالحہ ڈال کر مکس کر کے کڑاہی میں شامل کر دیں ساتھ ہی اس میں 1کپ پانی ڈال دیں اور گوشت گلا لیں۔ ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈالیں اور مزید تین منٹ تک پکائیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کر یں اس میں بیک پارلر ٹماٹوکیچپ ، بیک پارلر چلی سوس اور نمک ڈالیں اور ساتھ ہی بیک پارلر رئیل ایگ نوڈلز بھی ڈال دیں۔ تین منٹ تک اس آمیزے کو درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کو گوشت کے آمیزے میں ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے اتنا پکائیں کہ تیل الگ نظر آنے لگے۔ چکن کڑاہی ودھ نوڈلز تیار ہے کسی سرونگ ڈش میں نکال کر کیچپ اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے سرو کر یں۔
Reviews & Discussions