Pineapple And Chicken Kebabs Recipe in Urdu

Chicken Kabab with pineapple is a unique taste of bar.B.Q recipe. its easy to cook at home by grill pan. you may enjoy this with sauce at any time.

recipe

Person Person

4

time Time

0:25 - 0:20

comments Comments

0

reviews Views

8011

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Haniya Tauseef from
انناس اور مرغی کے کباب (INGREDIENTS)
  1. مرغی کی بوٹیاں بغیر ہدی ۔۔ آدھا کلو
  2. انناس کے ٹکڑے ۔۔ ایک پیالی
  3. شملہ مرچ ۔۔ چوکور کٹی ہوئی ۔۔ ایک پیالی
  4. ٹماٹر بیج نکال کر چوکور کٹے ہوئے ۔۔ ایک پیالی
  5. پیاز چوکور کٹی ہوئی ۔۔ ایک پیالی
  6. لیوں کا رس ۔۔ 4/1 پیالی
  7. پسی ہوئی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
  8. ہرا دھنیا چوپ کیا ہوا ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
  9. نمک ۔۔ حسب ذائقہ
  10. مکھن ۔۔ چار کھانے کے چمچے
  11. ساس کے اجزاء:
  12. ٹماٹر کیچپ ۔۔ آدھا پیالی
  13. لہسن چوپ کیا ہوا ۔۔ 4/1 پیالی
  14. کٹی ہوئی لال مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
  15. نمک ۔۔ حسب ذائقہ
  16. تیل ۔۔ دو کھانے کے چمچے
METHOD
  • مرغی پر لیموں کا رس، لال مرچ اور نمک ملا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ مکھن میں ہرا دھنیا ملالیں۔ سیخ پر ایک مرغی کی بوٹی، ایک ایک ساری سبزیاں اور ایک انناس کا ٹکڑا، پھر ایک مرغی کی بوٹی لاگا کر اس عمل کو دو مرتبہ دہرائیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی بوٹیوں کی بھی سیخیں تیار کرلیں۔ گرل پین کو چکنا کر کے گرم کریں۔ اور سیخوں کو اس پر الٹ پلٹ کر کے پکائیں۔ درمیان میں برش کی مدد سے ہرا دھنیا ملا کر مکھن لگاتے جائیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے لہسن سنہری کرلیں۔ پھر ٹماٹو کیچپ اور لال مرچ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔ اس میں ساس کے باقی اجزاء شامل کر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ ساس کو سرونگ ڈش میں نکالیں، سیخیں اس کے اوپر رکھ کر پیش کریں۔
Reviews & Discussions