Sindhi Mohi Recipe in Urdu

Sindhi Mohi Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Sindhi Mohi Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Sindhi Mohi Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:35 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

3539

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

toba khan from
سندھی موہی (INGREDIENTS)
  1. مچھلی ۔۔۔ ایک کلو
  2. نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
  3. ادرک لہسن پسا ہوا ۔۔۔ دع کھانے چمچ
  4. پیاز ۔۔۔ دوعدد درمیانی
  5. کٹی ہوئی لال مرچ ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
  6. ثابت دھنیا ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
  7. ٹماٹر ۔۔۔ چھ سے آٹھ عدد
  8. سرکہ ۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
  9. میتھی دانہ ۔۔۔ ایک چوتھائی چائےکا چمچ
  10. ثابت رائی ۔۔ آدھا چائے کا چمچ
  11. ہری مرچیں ۔۔ دو سے تین عدد
  12. کنولا آئل ۔۔۔ حسب ضرورت
METHOD
  • اس ڈش کو بنانے کے لئے سندھ میں میٹھے پانی کی روہو مچھلی کے بڑے ٹکڑے استعمال کئے جاتے ہیں۔ حسب پسند مچھلی لے کر اسے دھو کر رجھ لیں۔ پیاز ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ دھنیا اور زیرہ ملا کر کوٹ لیں۔ بڑے پھیلے ہوئے پیالے میں ادرک، لہسن، نمک، لال مرچ، دھنیا، زیرہ اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور ساتھ ہی چار کھانے کے چمچ پانی بھی ملا لیں۔ مصآلحے کے میکسچر میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر ملائیں اور انھیں دو سے تین گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں، تاکہ مصالہ اچھی طرح رچ جائے۔ فرائینگ پین میں اتنی مقدار میں کنولا آئل ڈالیں تاکہ مچھلی ایک طرف سے مکمل طور پر ڈوپ جائے۔ جب کنولا آئل درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ میں گرم ہو جائے تو مچھلی کے قتلے ڈال دیں۔ ایک طرف سے اچھی طرح سنہری ہوجائے تو احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی فرائی کر لیں۔ اسی کنولا آئل کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور اسے علیحدہ فرائینگ پین میں ڈال کر اس میں رائی اور میتھی دانہ ڈال کع کڑکڑا لیں۔ پھر اس میں پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔ مچھلی کے بچے ہوئے مصالحے میں کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال دیں اور اسے فرائی کی ہوئی پیاز میں ڈال کر ملائیں۔ ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر دم پر رکھ دیں۔ جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائے تو اس چٹنی کو بھون کر چولہے سے اتار لیں۔ ایک پلیٹ ٹماٹر کی چٹنی پھیلا کر رکھیں اور اس پر گرم گرم مچھلی رکھ کر پیش کریں۔
Reviews & Discussions