سوس پین میں مرغی ڈال کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت پانی میں ڈوب جائے- اس میں نمک شامل کر کے تیز آنچ پر پکائیں ابال آنے پر ڈھک کر تیس سے پینتس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں- چولہے سے اتار کر مرغی نکال کر الگ کر لیں اور یخنی کو چھان لیں (یخنی تقریباً چھ کپ ہونی چاہیے)-
گوشت سے کھال اور ہڈیاں الگ کر دیں اور گوشت کے ریشے کرلیں سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں لہسن٬ ادرک اور لیمن گراس ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکائیں- اس میں ہلدی٬ دھنیا اور چکن کیوب بھی ڈال دیں مصالحہ بھن جائے تو اس میں الگ کی ہوئی یخنی شامل کر کے مکس کرلیں اور گوشت کے ریشے اور لائم کے پتے ڈال کر تیز آنچ پر دس منٹ تک پکائیں-
سرو کرنے سے پہلے اس میں لیموں کا رس شامل کر دیں-
سرونگ ڈش میں ابلے ہوئے نوڈلز ڈالیں اور اس پر سوپ ڈال دیں- ابلے ہوئے انڈوں اور آلو٬ ہری پیاز اور بین میں ڈریسنگ کریں اور گرم گرم سرو کریں-