Zafran Chawal Recipe in Urdu

Tasty, delicious, and traditional Zafrani Chawal are prepared with Riwayati flavors of illaichi, long, dar cheeni, and saffron that gives your recipe a mouth watering taste. You can serve it with any curry form of Salan, Salad, and Raita. Zafrani Chawal Recipe is posted on this page in Urdu, and can be easily consumed at dinner or lunch.

recipe

Person Person

4

time Time

0:45 - 0:10

comments Comments

1

reviews Views

15638

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Naila from Karachi
زعفران چاول (INGREDIENTS)
  1. چاول آدھ کلو
  2. گھی ڈیڑھ چھٹانک
  3. بڑی الائچی چھ عدد
  4. لونگ پانچ عدد
  5. دار چینی چار ٹکڑے
  6. پیاز ایک عدد بڑا سائز
  7. چوزے کی یخنی تین پیالی
  8. زعفران آدھ ٹی اسپون
  9. نمک حسب پسند
METHOD
  • پیاز کو چھیل کر اسے باریک باریک کاٹ لیں۔ چاول تین پیالی ٹھنڈے پانی میں آدھے گھنٹے تک کے لئے بھگو دیں۔ آدھا ٹی اسپون زعفران تین چمچ گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ تین پیالی چوزے کی یخنی نکالنے کے لئے ایک چوزہ (مرغ کا گوشت)ایک بڑا پیاز، ایک پوتھی لہسن، سوکھا دھنیا، ململ کے صاف چھوٹے کپڑے میں باندھ کر رکھ لیں۔ دار چینی، سیاہ مرچ، دو عدد بڑی الائچی اور دو عدد لونگ، ان سب اشیاء کو پانچ پیالی پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا جائے۔ جب یہ تمام اشیاء خوب اچھی طرح پک جائیں اور گوشت گل جائے اور دیگچی میں تین پیالی یخنی باقی رہ جائے تو دیگچی کو چولہے پر سے اتار لیں اور ان سب چیزوں کو چھاننی میں چھان لیا جائے۔ یخنی الگ ہو جائے گی۔ اسے کسی برتن میں ڈال کر الگ رکھ لیں۔ اب گھی میں تمام مصالحے ڈال کر دو اڑھائی منٹ تک پکائیں۔ پھر پیاز کو سرخ کر لیا جائے اور اس میں چاول ڈال دئیے جائیں۔ ان چاولوں کو دھیمی آنچ پر پانچ منٹ تک بھونیں۔ پھر اس کے اوپر سے یخنی ڈال دیں اور اس کے ساتھ ہی زعفران بھی ملا دیا جائے۔ پھر ان سب کو دھیمی آنچ پر 20،25منٹ تک پکائیں جب آپ دیکھیں کہ پانی جذب ہو چکا ہے اور چاول گل چکے ہیں تو کچھ دیر دم پر رہنے دیں اور پھر چولہے سے اتار لیں۔ لذیذ زعفرانی پلاؤ تیار ہے۔
Reviews & Discussions

Without meat this zaffrani chawal is much better dish specially for me because i dont like kichri and vegetable rice as well.

  • kiran, khi
  • Fri 26 Jun, 2015