سال 2018 کی شاندار تصاویر اور ان میں چھپی کہانیاں

بعض مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنا ہمیشہ سے ہی ایک منفرد تجربہ رہا ہے کیونکہ اکثر انسانی آنکھ ان مناظر میں چھپے ان دلچسپ پہلوؤں کو دیکھنے سے قاصر رہتی ہے جنہیں ایک شاندار تصویر اجاگر کر دیتی ہے- نیشنل جیو گرافک کی جانب سے ہر سال کی مانند اس سال بھی ٹریول فوٹوگرافر آف دی ائیر کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا- اس مقابلے میں شرکت کے لیے تین مختلف کیٹیگریز کے لیے تصاویر ارسال کی گئیں- ان کیٹیگریز میں انسان٬ شہر اور قدرت کی کیٹیگریز شامل ہیں- اس مقابلے کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے- مندرجہ ذیل میں انعام حاصل کرنے والی تصاویر ان کی تفصیلات موجود ہیں-
 

image
اس تصویر کو “ انسانوں“ کی کیٹیگری میں تیسرے انعام سے نوازا گیا- یہ تصویر تنویر حسین نے ڈھاکہ کے ریلوے اسٹیشن پر عید کی تعطیلات کے دوران کھینچی- یہ نوجوان اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب وہ ایک ہاتھ میں بچی کو اٹھائے اپنی فیملی کے ساتھ ٹرین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ دوسری جانب ٹرین رینگنا شروع ہوگئی تھی اور بارش بھی شروع ہوچکی تھی-
 
image
یہ تصویر TATI ITAT نامی فوٹوگرافر نے برازیل کی ریاست Rio Grande do Sul کے شہر Estrela میں کھینچی اور اس تصویر کو “ انسانوں“ کی کیٹیگری میں دوسرا انعام ملا- فوٹوگرافر کے مطابق سال 2016 میں کھینچی جانے والی یہ تصویر ہیٹی کی تارکین وطن دو جڑواں بہنوں کی ہے جن سے میری دوستی ہوگئی تھی-
 
image
اس تصویر کو نیشنل جیوگرافک سفری فوٹوگرافر کے اس مقابلے میں سب سے بڑے انعام سے نوازا گیا- اور یہ تصویر “ قدرت “ کی کیٹیگری میں بھی پہلا انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہی- وہیل مچھلی کی یہ تصویر جاپانی فوٹوگرافر Reiko Takahashi نے جاپانی جزیرے Kumejima پر کھینچی-
 
image
گنیش پرساد کی کھینچی گئی اس تصویر کو “ شہروں “ کی کیٹیگری میں تیسرے انعام سے نوازا گیا- فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ “ میں تو صبح کے وقت اس دھند کی تصویر کھینچنا چاہتا تھا جو ہر کہ سال دسمبر اور جنوری میں دبئی شہر میں چھائی ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے میں اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے بلند ترین مقام حاصل نہ کرسکا- البتہ میں نے یہ تصویر ایک نچلی منزل کی کھڑکی سے کھینچی-
 
image
Enrico Pescantini نے یہ تصویر میکسیکو کے شہر Teotihuacan میں کھینچی اور اس تصویر کو “ شہروں “ کی کیٹیگری میں دوسرا انعام ملا-
 
image
Alessandra Meniconzi کی اس تصویر کو “ انسانوں “ کی کیٹیگری میں پہلا انعام ملا- فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ “ سال 2018 کے آغاز میں میں Golden Eagles کا شکار کرنے والے منگولوں ایسے خاندان کے ساتھ تھا جو موسمِ سرما کیمپ سے بہار کیمپ کی جانب ہجرت کر رہا تھا- منگولیہ کے باشندے مہمان نواز ہوتے ہیں-
 
image
اس تصویر کو “ قدرت “ کی کیٹیگری میں تیسرے انعام سے نواز گیا- یہ تصویر Marco Grassi نامی فوٹوگرافر نے کھینچی- فوٹوگرافر کے مطابق یہ قدرتی ٹاور ہیں جن کے اوپر بڑے بڑے پتھر رکھے ہوئے ہیں- یہ عجیب و غریب قدرتی ٹاور شمالی اٹلی کے جنوبی خطے Tyrol میں واقع ہیں اور انہیں Earth Pyramids of Platten کے طور پر جانا جاتا ہے-
 
image
تنزانیہ کی جھیل ناٹرون کے اوپر سے گزرتے flamingos کی یہ تصویر Hao j نامی فوٹوگرافر نے کھینچی اور اسے “ قدرت “ کی کیٹیگری میں دوسرے انعام سے نوازا گیا- فوٹوگرافر نے یہ تصویر ہیلی کاپٹر کی مدد سے کھینچی-
 
image
اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو “ شہروں “ کی کیٹیگری میں پہلا انعام دیا گیا- یہ تصویر ایک جاپانی فوٹوگرافر Hiro Kurashina نے کھیںچی- فوٹوگرافر کے مطابق ناگاساکی کی ایک مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی ٹرام سے کیا گیا نظارہ ہے- اس وقت بارش ہورہی تھی اور ٹرام میں سے صرف ڈرائیور موجود تھا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

A stunning close-up shot of a humpback whale calf's tail has been revealed as the grand prize winner of the 2018 National Geographic Travel Photographer of the Year contest. Reiko Takahashi from Japan, who quit her office job to pursue her passion for underwater photography, took the striking image, titled 'Mermaid', off the coast of Japan's Kumejima Island.