عجیب ورلڈ ریکارڈز جنہیں توڑنا انتہائی مشکل

آپ نے ایک محاورہ تو ضرور سنا ہوگا کہ “ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں “- اور اس کا عملی مظاہرہ بھی ہمیں اکثر اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب کوئی پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جاتا ہے- لیکن ہم یہاں آج جن ورلڈ ریکارڈ کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ انتہائی عجیب ہیں اور بظاہر ان ریکارڈز کا ٹوٹنا ناممکن معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ ورلڈ ریکارڈ کئی سالوں سے قائم ہیں اور اب تک انہیں کوئی بھی توڑ نہیں پایا-
 

image
تیراکی کے لیے استعمال ہونے والے جوتے پہن کر تیز رفتاری کے ساتھ سو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ جرمنی کے Christopher Irmscher نے قائم کیا- انہوں نے یہ ریکارڈ سال 2012 میں ہونے والے موسم گرما کے اولمپکس میں بنایا- انہوں نے یہ فاصلہ صرف 14.82سیکنڈ میں طے کیا-
 
image
سب سے زیادہ لچکدار جلد کا ریکارڈ برطانیہ کے Gary Turner کے پاس ہے- ان کی جلد 6.25 نے کھینچی جاسکتی ہے- درحقیقت یہ ایک نایاب طبی بیماری کا شکار ہیں جسے Ehlers-Danlos کہا جاتا ہے-
 
image
چین کے Jin Songhao نے طویل وقت تک برف میں زندہ دفن رہنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- 04 ستمبر 2014 کو انہوں نے خود کو 1 گھنٹہ 53 منٹ 10 سیکنڈ تک برف کے اندر دفن رکھا-
 
image
آنکھوں کے پپوٹوں کی مدد سے سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے Chayne Hultgren کے پاس ہے- انہوں 25 اپریل 2009 کو ایک اطالوی ٹی وی شو کے دوران 907 پاؤنڈ کا وزن اٹھانے کا مظاہرہ کیا-
 
image
1 ستمبر 2004 کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع ارمادہ ہوٹل میں Ilker Yilmaz نے آنکھوں سے طویل فاصلے تک دودھ کی پچکاری مارنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- انہوں نے 9 فٹ 2 انچ کے فاصلے پر آنکھوں سے دودھ کی پچکاری ماری-
 
image
چیک ری پبلک کے Zdenek Zahradka نے 10 روز تک زیرِ زمین زندہ دفن رہنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- انہیں ایک تابوت میں رکھ کر زمین میں دفنایا گیا جس میں کوئی کھانا پینا موجود نہیں تھا- صرف ایک پائپ تھا جو انہیں باہر کی دنیا سے سانس لینے میں مدد فراہم کر رہا تھا-
 
image
Fin Kehler نے 2007 میں 43 گھونگھے اپنے چہرے پر رکھ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- اس سے قبل 36 گھونگھے رکھے گئے تھے- فن نے یہ گھونگھے 10 سیکنڈ تک اپنے چہرے پر رکھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

It’s human nature to want to push our limits. Whether it’s a world record in the Olympics or just a personal challenge in our backyard, with every passing year new records are broken and the bar is set increasingly higher.